یونیسکو میں اربعین حسینی کی رجسٹریشن


روضہ امام حسین (علیہ السلام) کے ما تحت کربلا ریسرچ اور مطالعتی سینٹر نے اطلاع دی ہے کہ یونیسکو UNESCOمیں زیارت اربعین حسینی کو دنیا کا سب سے بڑا پر امن اجتماع رجسٹریشن کے آخری مراحل میں ہے اور اس سلسلے میں ادارہ نے مستند دستاویزات اور تصاویر بطور ثبوت کے یونیسکو میں جمع کرائے ہیں، اور جواب میں ابتدائی منظوری موصول ہوئی ہے۔

یاد رہے اربعین امام حسین (علیہ السلام) دنیا کا ایک بے نظیر واقعہ ہے جو کروڑوں کی تعداد میں زا‏ئرین کربلا کے سرزمین پر سنہ 680 عیسوی میں امام حسین (علیہ السلام) کی شہادت کے چالیس دن گزرجانے اور اسیران کربلا کی زندان یزید سے رہائی پانے کے بعد روز اربعین ہی میں کربلا پہنچنے پر اہل بیت (علیہم السلام)  کو پرسہ دینے کے لئے زوّار آتے رہتے ہیں۔

 

 

تبصرے
کوڈ کی تبدیل
تبصرے فیس بک