الکربلائی : شہداء کے لواحقین کی عزت واحترام سے دفاع مقدس کے میدان میں جوانوں کو بلند ہمت اور ثابت قدمی ملتی ہیں۔

1026 2017-01-11

روضہ مقدس حسینی نے عراق کے مقدس مقامات اور سرزمین کے دفاع میں الحشد الشعبی کے شہداء کے خاندانوں اور جنگ میں زخمی ہونے والوں کے لئے بطور احترام کمک رسائی کی ہے، اس سلسلے میں دار الضیافۃ روضہ مقدس حسینی میں بتعاون متولی شرعی کے زیر انظام میں چلنے والا الحوراء سینثر جوکہ شہداء اور یتیموں کی نگداشت اور پرورش کے فرائض سر انجام دیتا ایک تقریب کا انعقاد ہوا۔

روضہ مقدس حسینی کے متولی علامہ شیخ عبد المہدی الکربلائی نے اپنے خطاب میں فرمایا : شہداء کے پسماندگان کی نگہداشت کی ضرورت ہے اور یہ ہم پر ایک ادنی سا فرض ہے کہ ہم شہداء کے خاندانوں، زخمی ہونے والوں اور میدان جنگ میں مجاہدین کے لئے امداد مہیا کرے، اور جو لوگ جنگ میں شرکت نہیں کرتے ان کو چاہئیے کہ ان مجاہدین کے لئے جو مقامات مقدسہ، زمین اور سب کی عزت وآبرو کی حفاظت کی جنگ لڑ رہے ہیں ان کی مالی اور معنوی امداد فراہم کرے، اور ایسے کرنے سے مجاہدین کی بہت ہمت افزائی ہوتی ہے اور سب کو جہاد کا ثواب بھی مل جاتا ہے۔ اور بفضل خدا عن قریب عراق کو دہشت گرد داعش کے خلاف جنگ میں مکمل کامیابی ملنی والی ہے۔

اس تقریب میں شرکت کرنے والوں میں روضہ مقدس حسینی کے جنرل سیکر‏ٹری سید جعفر الموسوی، شہداء کے کئی خاندان اور الحشد الشعبی کے کئی مجاہد جس میں معمر ترین حاجی مہدی جوکہ 80 سال سے زیادہ کے ہیں اور جنگ میں خود اور ان کے فرزند اور پوتے کل ملا کر 17 ایک ہی حاندان کے افراد جہاد کر رہے ہیں، علامہ شیخ الکربلائی ان کے بارے میں کہتے ہیں : آپ کو دیکھ کر جناب حبیب بن مظاہر علیہ السلام یاد آتے ہیں۔

 

رپوٹر: سلام الطائی ۔ ۔  بین الاقوامی میڈیا ۔ روضہ مقدس حسینی

تبصرے
کوڈ کی تبدیل
تبصرے فیس بک