موصل کے عمائدین: آپ نے آقائے السیستانی کے قول اہل السنۃ انفسنا کا با خوبی ترجمانی کیں ہیں


 

نجف اشرف میں مرجع اعلی ایۃ اللہ العظمی سید علی سیستانی کے دفتر کے زیر سرپرستی میں چلنے والی امداد کمیٹی بروز پیر 9 جنوری 2017 کو عراق کے آزاد شدہ صوبہ صلاح الدین میں موصل کے جنگی علاقوں سے جان بچا کر آنے والے 2300 خاندانوں میں امداد تقسیم کیں۔

کمیٹی اپنی رپورٹ میں ان کی حالت کو بیان کرتے ہوئے بتاتی ہے کہ یہ بے گھر افراد زیر تعمیر عمارتوں، اسکول اور ویران شدہ عمارتوں میں رہتے ہیں اور یہ علاقے شقلاوه اور حي القادسية اور شاہراہ سته اور شاہراہ الرئيسی میں ‏عارضی طور قیام پذیر ہیں اور ان کے درمیان تین ہزار امدادی پیکیج تقسیم کئے گئے ہیں جوکہ ہر پیکج میں آٹھ روزمرہ اشیاء خوردنی و‏غیرہ اور ہر خاندان کے لئے دو عدد کمبل شامل ہیں۔

کمیٹی نے مزید کہا کہ اگلے دن بروز منگل 10 جنوری وہ موصل کے مغرب میں واقع تلعفر اور شام کے بورڈر کے دمیانی علاقے امویلحات اور تل علبطہ کے مختلف دیہاتوں میں سات سو خاندانوں کو رلیف پیکج اور کمبل بطور کمک پہنچائے ہیں۔

 

پرتباک استقبال کرتے ہوئے ان علاقوں کے مکینوں اور قبائل کے سرداروں نے کمیٹی کو اور بالخصوص مرجع اعلی سید علی سیستانی کے لئے جو سارے عراقیوں کو بلا تفری‍ق کے چشم پدری سے دیکھتے ہیں ان کے لئے خاص شکریہ ادا کیا اور کہا : آقائے سیستانی نے اپنے کلام (اھل السنۃ انفسنا) اہل سنّت ہمارے نفس ہیں کو عملی جامہ پہنا کر دکھا دیے، اور ہم نے اپنے آنکھوں سے دیکھا کہ آپ کے نوجواں (شیعہ) سپاہی حضرات کس طرح اپنے لئے مختص کھانوں کو ہمارے درمیاں تقسیم کرکے کھلاتے ہیں اور اس قسم کا انسانی معاملہ کبھی اپنے قریبی لوگوں سے بھی نہیں دیکھا، (( ہمارا شکریہ اور سلام آقا سید السیستانی تک پہنچائیں اور ہماری دلی تمنا ہے کہ ہم ان کی ملاقات کا شرف حاصل کرے))۔ 

تبصرے
کوڈ کی تبدیل
تبصرے فیس بک