جوش وجذبے کے ساتھ کربلا ہوائی اڈے کا سنگ بنیاد

2671 2017-01-24

روضہ مقدس حسینی کے متولی علامہ شیخ عبد المہدی الکربلائی نے خوشیوں سے لبریز تقریب کے بعد گذشتہ روز پیر 23 جنوری 2017 کو کربلا انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔

اس تقریب میں ممتاز دینی علماء، ارکان پارلیمنٹ، کربلا کے گورنر اور کربلا شہریوں کے کثیر تعداد نے شرکت کی.

شیخ عبد المہدی الکربلائی نے اس بات پر زور دیا کہ ''صوبہ کربلا کے رہائشی اور امام حسین علیہ السلام اور ابو الفضل العباس علیہ السلام کے محترم زائرین کرام کربلا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے حقدار ہیں. ہوائی اڈے علاقے میں کسی بھی دوسرے ہوائی اڈے کے ساتھ مقابلہ نہیں کرے گا بلکہ اس کے سارے عملے زائرین کی خدمت کے واحد مقصد کے لئے کام کریں گے۔

 عراقی نیشنل انویسٹمنٹ کمیٹی کے صدر جناب سامی الاعرجی نے کہا کہ تجربہ کار کارپوریشنز روضہ مقدس حسینی کی نگرانی اور تعاون سے اور امام حسین علیہ السلام کا با برکت نام سے بہت جلد اس منصوبے کے مراحل کو طے کر لیں گے، پہلا مرحلہ 18 ماہ کے اندر اندر مکمل کیا جائے گا، کربلا انٹرنیشنل ایئرپورٹ اعلی عالمی معیار کے مطابق ہوگا۔

یاد رہے کہ بروز منگل 17 جنوری 2017 کو روضہ مقدس حسینی اور برطانوی کمپنی کوپر جیس اور الرضا سرمایہ کار گروپ کے درمیان (کربلاء بین الاقوامی ہوائی اڈہ) کی تعمیر اور کام شروع کرنے پر ایک یاد داشت نامے پر دستخط ہوئے۔

 

رپورٹر: ابراہیم العوینی ۔ ۔ روضہ مقدس حسینی

تبصرے
کوڈ کی تبدیل
تبصرے فیس بک