لندن میں فتوی جہاد الکفائی اور الحشد الشعبی کی حمایت میں اجتماع


جمعہ 28 جنوری 2017 الخوئی سینٹر لندن میں الحشد الشعبی کی حمایت میں ایک سیمینار کا انعقاد ہوا جس مختلف علماء دین، عراق کے سیاسی پارٹیوں کے نمائدے، روضہ مقدس حسینی کے بین الاقوامی میڈیا کا نمائدہ اور برطانیہ میں موجود مختلف ذرائع ابلاغ نے شرکت کیں۔

مرجع اعلی سید السیستانی کے نمائندہ حجت الاسلام سید مرتضی کشمیری کی طرف سے پیغام علامہ سید ہاشم شبر نے پڑھ کر سنایا جس میں الجہاد الکفائی کے فتوی اور اس کے دینی اور تاریخی اہمیت کی ضاحت کیں، برطانیا میں عراقی سفیر جناب صالح التمیمی نے اپنے خطاب میں الحشد الشعبی کی شجاعت، ایثار، قربانی، اور ان کی شرعی اور قانونی حیثیت کے مختلف پہلؤوں پر روشنی ڈالی۔

 

اس سمینارمیں شعراء کرام نے اپنے قصائد سے حاضرین کو لطف اندوز کئے، اور سماجی کارکن ڈاکٹر علاء الحسینی اور عراقی حکومتی اتحاد کے نمائندوں کی برپھور کاوشوں سے یہ سیمینار منعقد ہوا اور عالمی سطح پر حشد الشعبی کی حقانیت کو منوانے کی طرف یہ ایک اور قدم ہے اور اس طرح کی کوششوں سے عالمی سطح پر حشد کے خلاف پرپیگنڈوں کو روکا جاسکتا ہے اور حشد الشعبی کی حمایت میں رائے عامہ کو ہموار کیا جاسکتا ہے۔ 

تبصرے
کوڈ کی تبدیل
تبصرے فیس بک