روضہ مقدس حسینی کے شعبہ بین الاموامی میڈیا کی جانب سے " عراقی گائیڈ بک"


روضہ مقدس حسینی کے شعبہ بین الاموامی میڈیا کے وفد عراق میں پائے جانے والے مزاروں اور تاریخی مقامات کو ایک پروگرام کے تحت دورہ کر رہا ہے، جس کے بعد ایک مفصل گائیڈ بک تیار کرے گا، اور یہ سلسلہ بصرہ سے شروع ہوکر آج ناصریہ صوبہ پہنچا ہے جہاں پر وفد نے شیعہ اوقاف کے ناصریہ بورڈ کا دورہ کیا، اور وہاں پر موجود افسروں سے تفصیلی معلومات دریافت کی ہے، یہ متعدد دورے ایک پلان کے تحت مکمل ہو جائیں گے جو عراق کے سارے مزارات اور تاریخی سائٹس کے بارے معلومات دستاویزی کتاب کی صورت میں عام لوگوں کے لئے دستیاب ہوجائیں گے۔  

اس کا اظہار وفد میں شامل جناب صباح طالقانی اور جناب حیدر منگوشی کر رہے تھے، طالقانی کہتے ہیں : بحمد خدا ہمیں اچھی رہنمائی ملی اور سب نے بڑا اچھا تعاون کیا ہے اور ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ہم تازہ ترین درجہ بندی اور اوقاف بورڈ کے دستاویزات کے روشنی میں تصدیق شدہ معلومات سے استفادہ کریں۔

ناصریہ شیعہ اوقاف بورڈ کے ڈائریکٹرجناب عقیل حسن جاسم نے ان مشن کو کامیاب بنانے کے لئے مکمل تعاون اور حمایت کا اظہار کیا ہے ۔

 جناب عقیل حسن جاسم نے صحافت کو ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں سب سے نمایاں مزاروں اور مذہبی یادگاروں کی دستاویزکاری کے غرض سے عتبہ حسینیہ کے بین الاقوامی میڈیا کے وفد کے ساتھ  تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور موجودہ تاریخی مراکز اور مزارات کی ترقی کے لئے بھی مختلف تجاویز پر غور کیا گيا ہے ناصریہ- ذی قار صوبے میں  اہل ایمان کے لئے مزارات کی ایک بڑی تعداد موچود ہیں جس میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کا گھر اور آثار قدیمہ کا شہر ‏"اور" ، المنصوریہ علاقے میں حضرت علی (علیہ السلام) کا مقام، اور حضرت علی بن الحسین (علیہ السلام) کے بیٹے جناب شریف کا مزار، جناب عباس بن امام موسی بن جعفر (علیہ السلام) کا مزار اور صحابی رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) عمر بن امیہ الضمری جو" ابو عجلہ" کے لقب سے مشہور تھے ان کا مزار بھی شامل ہے۔

 

 

رپورٹر: سلام الطائی ۔ ۔ روضہ مقدس حسینی کے شعبہ بین الاموامی میڈیا

تبصرے
کوڈ کی تبدیل
تبصرے فیس بک