قدیمی مخطوطات کے تحفظ کے لئے امام حسین سینٹر کھولنے کی تیاریاں


 

روضہ مقدس حسینی کے متولی شیخ عبد المہدی الکربلائی کربلا میں قدیمی مخطوطات کے تحفظ کے لئے امام حسین سینٹر کا افتتاح کے آخری تیاریوں کا معائنہ کر رہے ہیں.

مناف التمیمی، مرکز کے ڈائریکٹر، نے کہا کہ "روضہ مقدس حسینی کے امام حسین سینٹر کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس سے تاریخی مخطوطات  کے تحفظ کے لئے چلّی سے بر آمد کی گئی اعلی معیاری مشینری کے ذریعے سے مخطوطات کو محتاط انداز سے تحفظ فراہم کیا جاسکتا ہے۔ 

" کئی افراد کو مہارت کے حصول کے لئے ایران اور چلی میں خصوصی تربیت دی گئی ہےاور ساتھ ہی نجف اشرف میں یونیسکو کی جانب سے مخطوطات کے تحفط پر خصوصی کورس کا بھی اہتمام کیا گیا ،" التمیمی نے کہا.

اس مرکز میں محققین اور مطالعہ کاروں کے لئے مسودات اور تاریخی مخطوطات کی تصاویر جو مختلف شعبوں کے 5000 سے زائد مستند مسودات پر شامل ہیں جس میں پہلی صدی ہجری سے وابستہ نادر قرآن کے نسخے اور طبی علوم سے لے کر فقہی مسائل تک کے مضامین کے بارے میں قدیم ونادرعلمی کتابیں دستیاب ہونگے۔

 

محمود المسعودی۔ ۔ بین الاقوامی میڈیا۔ روضہ مقدس حسینی

 

 

 

 

 

 

تبصرے
کوڈ کی تبدیل
تبصرے فیس بک