روضہ مقدس حسینی کے انتظامیہ مرمت کے کام سے پیدا شدہ زحمتوں پر زائرین کرام سے مغذرت


روضہ مقدس حسینی میں ضریح اقدس امام حسین علیہ السلام اور شہداء کربلا علیہم السلام کے ضریح کے درمیان میں واقع دوسرے ستون کے ‍قریب مساحت کو کشادہ کرنے کا کام پورا ہوگیا اور اس سلسلے میں انتظامیہ زوار کرام سے ان کی زحمتوں پر معذرت چاہتی ہے۔

 

نگہداشت ومرمت سیکشن کے انچارج جناب کریم الانباری نے اس بات کی تاکید کی ہے کہ خواتین کے داخلہ کا خصوصی دروازہ اور متعلقہ چوکھٹ کو وسعت دی گئی ہے اور اب زوّار کرام کے لئے یہ دروازہ اور ملحقہ ایوان کھول دیے گئے، اور ضریح مقدس سر اقدس کے نزدیک اور ستون نمبر 3 اور ان کے درمیانی مساحت کو وسعت دینے کے لئے فوری طور پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

 

الانباری مزید مزید کہتے ہیں کہ امام حسین اور شہداء کربلا علیہم السلام کے درمیانی مساحت 1.70 میٹر سے بڑھ کر 4.30 میٹر ہوگئی، اور خواتین کے لئے مخصوص دروازہ 2.25 میٹر سے بڑھ کر 6 میٹر وسیع کردی گئی ہے، اور اسی طرح باقی ماندہ پلر اور ضریح اقدس کی مساحت 1.70 سے بڑھاکر 4 میٹر تک کردی جائے گی۔  

 

روضہ مقدس حسینی

تبصرے
کوڈ کی تبدیل
تبصرے فیس بک