شیخ الکربلائی: ہندوستان سمیت دنیا کے عوام ہوشیار رہیں۔


 

 

روضہ مقدّس حسینی کے متولّی علّامہ شیخ عبد المہدی الکربلائی نے روضہ مقدس حسینی کے بین الاقوامی میڈیا  سینٹرکی دعوت پر ہندوستان سے آئے ہوئے وفد کا استقبال کیا اور منعقدہ کانفرنس بعنوان(دنیا کو گہوارہ امن بنانے کے لئے نبی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی سے کچھ جوہرات) میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

ہندوستان کے اس وفد کی تشکیل کچھ یوں ہے، مسلمان علماء دین کارناٹکہ صوبہ کے سابق پارلیمانی ممبرجناب عبید اللہ خان اعظمی، جناب سید اطہر علی اور جناب سید محمد خالد اشرف ہیں، نامہ نگار محمد حفیظ الرحمان، کاتھیلک چرچ کے دو پادری ویکٹور لوبو اور جوزیف ویکٹورایڈون، اردو  روزنامہ انقلاب کے جیلانی خان، روزنامہ سالار کے محمد صدّیق اور ای ٹی وی چینل کے میر روشن علی اور رؤوف احمد پر بین المذاہب اور صحافیوں پرشامل ہیں۔

عراق کے مختلف شہروں کے دورہ کے بعد اور وہاں کے عوام الناس اور شیعہ وسنّی اور عیسیائی علماء دین سے روبرو اور بالمشافہ دریافت، گفتگو اور صحیح صورتحال جاننے کے بعد وفد کو بے حد خوشی ہوئی اور عراقی عوام کے ساتھ دینے کی یقین دہانی اور اصل صورتحال کو دنیا تک اور بالخصوص ہندوستان کے عوام کے سامنے رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے، وفد نے روضہ مقدس حسینی اور جناب آغا سلطان اور ان کی ٹیم کے لئے جن کی کوششوں سے دورے کا اہتمام کیا گیا ہے خاص شکریہ ادا کیا۔

شیخ الکربلائی نے وفد کے سامنے حقائق کو پیش کیا اور مرجع اعلی سید علی سیستانی (مد ظلہ) کا مشہور فتوے کا تذکرہ کیا جس کو پورا ملک نے لبیک کہا اور سارے لوگ متحد ہوگئے جس سے بڑی کامیابیاں ملی اور اگر  یہ فتوی نہ ہوتا تو عراق اور دیگر ممالک کو داعش اور ان کا سوچ رکھنے والوں نے برباد کیا ہوتا۔

آخر میں دنیا کو اور بالخصوص ہندوستانی عوام کے مختلف دینی، مذہبی، نسلی طبقوں کو خبردار کرتے ہوئےمتنبہ کیا کہ:(عراق میں رونما ہوئے حالات سے سبق حاصل کریں اور ہمیشہ برداشت وتحمل سے کام لیں، آپس میں محبت واحترام سے پیش آئیں اور تنگ نظری، تنگ فکری اور انتشار سے بچیں فکری فساد اور متعصبانہ سوچ کو جنم نہ ہونے دیں ورنہ کینسر کی طرح بڑھ کر پورے ملک کو خطرناک صورتحال سے دوچار کردے گا)۔

 

 

  

تبصرے
کوڈ کی تبدیل
تبصرے فیس بک