روضہ مقدس حسینی سے اہل سنت مفتی اعظم عراقی عوام کو متحد رہنے کی پر زور اپیل


 

 

 

 

روضہ مقدس حسینی کے سیکرٹری جنرل سید جعفر موسوی نے منگل 28 مارچ، 2017 کو عراق کےاہل سنت مفتی اعظم  شیخ مہدی الصمیدعی کا روضہ امام حسین علیہ السلام کے سرکاری دورے پر ان کا خیر مقدم کیا۔

 

مفتی اہل سنت عراق نے کہا: "ہم پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ فکری اور نظریاتی حملوں کا مقابلہ کریں" اور انھوں نے عراق اور  ان کے عوام کو متحد رہنے کے لئے اپیل کی ہیں۔

 

"نظریاتی حملوں اور اسلام کو مسخ کرنے اور عراق کی سرزمین کی بے حرمتی کے کوششیں کی جا رہی ہیں  اور ان حملوں کا مقابلہ کرنے کی سب سے بڑی ذمہ داری ہم عراقی اہل سنت کے اہل علم کے دار الافتاء پر عائد ہوتی ہے، اور ہماری گردنوں پر چھری رکھ کر مجبور کیا رہا ہے کہ ہم منقسم ہو جائے، اور اس کے لئے ہم کو مضبوط کھڑے رہنے اور مقابلہ کرنے کی  بے حد ضرورت ہے. بہر حال اتفاق رائے، با ہمی تعاون، اعتماد اور پختہ ارادوں سے ہی ہمارے قوم کو تقسیم کرنے والوں کی طرف اس چھری کو پلٹا کر رخ تبدیل کرسکتے ہیں"۔ مفتی اعظم نے کہا.

 

سنی عالم دین کربلا کی سر زمین سے سے عراقی عوام کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی پر زور دیا اور ان سیاست دانوں اور پارلیمانی ممبروں سے متنبہ اور ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے جو اہل سنت کے نام پر کانفرنسیں منقعد کرتے ہیں اور عراق کو تقسیم اور تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

 

بین الاقوامی میڈیا سینٹر، روضہ مقدس حسینی کے کانفرنس برائے امن وسلامتی کے چند ہفتے بعد یہ ملاقات عمل میں آئی اس کانفرنس میں شرکت کے لئے دنیا کے مختلف ملکوں سے سنّی ، شیعہ اور عیسیائی علماء اور دانش مندوں نے شرکت کیں۔

 

 

تبصرے
کوڈ کی تبدیل
تبصرے فیس بک