روضہ مقدس حسینی کے بین الاقوامی میڈیا سینٹر کے نمائندے کی ہندوستانی سفیر سے ملاقات


روضہ مقدس حسینی کے بین الاقوامی میڈیا سینٹر کی طرف سے عراق میں تعینات اکثر سفارتخانوں سے مسلسل رابطوں کے ذریعے سے دنیا کے بیشتر ممالک سے جوشگوار تعلعقات ہموار کر رہا ہے، اسی سلسلے میں روضہ مقدس حسینی کے ایک وفد بغداد میں تعیّن نئے سفیر ڈاکٹر پردیپ سنگھ راجپوروہٹ سے ملاقات کی اور ان کو نیا منصب پر مبارک باد دیا۔

 

روضہ حسینی اردو کے چیف ایڈیٹر جناب حسن محمد موسی اور روضہ حسینی انگلش کے چیف ایڈیٹر جناب حیدر منگوشی نے روضہ مقدس حسینی کے کردار اور متعدد خدمات سے نئے سفیر کو آگاہ کیا جس میں عراقی عوام کا اتحاد، باہمی رشتوں کو تقویت اور روضہ مقدس حسینی کے خیراتی، انسانی اور ثقافتی امور کے متعلق مختلف منصوبوں کا تذکرہ کیا گیا، اس کے علاوہ روضہ مقدس حسینی کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنسوں کے انعقاد جس میں مختلف اقوام اور مذاہب کے آپس میں بہتر تعلقات اور احترام پر زور دیا جاتا ہے۔

سفیر ہند نے روضہ مقدس حسینی کے سروسوں کو سراہا بالخصوص یتیموں کی نگہداشت و تربیت سے وابستہ سروس ۔

روضہ مقدس حسینی کے عوامی تعلقات سیکشن کی جانب سے جناب احمد حسن الفہد نے کربلا سیٹلائٹ چینل کے فلمی فیسٹیول میں شرکت کے لئے  ہندوستانی سفیر کو دعوت نامہ پیش کئے جو خوشی سے قبول کرتے ہوئے سفیر نے شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ 

 آخر میں وفد نے ہندوستانی سفیر سے چند گذارشات پیش کئے جن میں :

1 – ہندوستانی طبی ٹیموں کو جن میں ڈاکٹرز اور نرسز شامل ہیں عراق میں رہنے کی اجازت میں توسیع کی جائے تاکہ ان سے ملکی حاجت کے بنا پر زیادہ سے زیادہ استفادہ کیا جاسکے۔

2 – کربلا معلّی شہر میں قونصلیٹ خانہ کھول دیا جائے تاکہ ایک طرف سے عراقیوں کو آسانی سے ویزا مل سکیں گے اور دوسری طرف ہندوستانی زائرین اور مقیموں کو ضروری سروس مہیا کیا جاسکے۔

 

محترم سفیر نے عراقی اور ہندوستانی عوام کے فائدے دینے والے منصوبوں پر کام کرنے کے لئے عزم کا اظہار کیا اور طبّی ضروریات پورا کرنے کے متعلق رکاوٹوں کو دور کرنے کی پوری کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی ہیں۔

تبصرے
کوڈ کی تبدیل
تبصرے فیس بک