ہفتہ ثقافت حسینیؑ نسیم کربلا کی افتتاحی تقریب


 

حسینی خوشبو سے معطر روضہ مقدس حسینی کے زیر اہتمام ہفتہ ثقافت حسینی "نسیم کربلاء" کا آغاز انتہائی جوش و خروش کے ساتھ ہوا۔ سہ پہر 3 بجے کے قریب شروع ہونے والے اس افتتاحی تقریب میں عتبات مقدسات عراق کے خدام، ملک بھر سے علمائے کرام، مذہبی اسکالرز، سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

 تقریب کا آغاز حرم امام علیؑ کے قاری الحسین الحکیم نے اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت کلام الہی کے ساتھ کیا۔ اس کے بعد تقریب کے میزبان سماحۃ العلامہ شیخ محسن علی نجفی دام ظلہ نے کلمات تشکر ادا کرتے ہوئے مہمانوں کو پاکستان اور جامعہ الکوثر میں خوش آمدید کہا اور تمام مہمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تقریب کے آخر میں حرم امام حسینؑ کے شیخ علی القرعاوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لوگ انتہائی محبت کرنے والے اور امام عالی مقامؑ سے عشق کرنے والے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عشق حسینؑ سے سرشار لوگوں نے جتنی محبت ہمیں دی ہم کبھی نہیں بھول سکتے۔ نسیم کربلاء کربلائے معلی، نجف اشرف اور سامرا کی خوشبو لے کر ارض پاکستان میں داخل ہوئی ہے۔

افتتاحی تقریب کے فوراً بعد عتبات عالیات کی علم کشائی بھی کی گئی۔ جہاں حرم امام علیؑ، حرم امام حسینؑ، حرم امام عسکریؑ اور حرم ابوالفضل عباسؑ پر لہرائے جانے والے علم کی پرچم کشائی کی گئی۔ جس کے بعد باقاعدہ طور پر نمائش کا افتتاحی فیتہ کاٹا گیا۔ اس موقع عراق کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر علی یاسین محمد کریم بھی موجود تھے۔

 

جامعۃ الکوثر۔ اسلام آباد

تبصرے
کوڈ کی تبدیل
تبصرے فیس بک