بین الاقوامی میڈیا کی لندن میں مرجع اعلی آقائے سیستانی کے وکیل سے ملاقات

2597 2017-04-15

روضہ مقدس حسینی کے بین الاموامی میڈیا سینٹر نے لندن میں مرجع اعلی سید علی سیستانی کے وکیل اور دفتر کے مدیر علّامہ سید محمد سعید خلخالی کا استقبال کیا اور باہمی تعاون کے لئے ان سے مثبت گفتگو ہوئی ۔

 

عراق کے دورے پر آئے ہوئے علامہ خلخالی نے پہلے امام حسین علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوئے اور بعد ازاں روضہ مقدس حسینی کے متولی علامہ شیخ عبد المہدی الکربلائی سے ملاقات کی اور روضہ کی تعمیرات اور مدیریت پر شیخ الکربلائی کی خدمات کو سراہا۔

 

بین الاقوامی میڈیا سینٹر میں مجلہ روضہ حسینی اردو کے مدیر حسن محمد موسی سے ملاقات کی اور روضہ مقدس حسینی کے ثقافتی، صحافتی اور تبلیغی امور کے بارے میں دریافت کی اور تفصیلی بریفنگ سننے کے بعد اطمئنان کا اظہار کیا جس کے بعد انھوں اس بات پر زور دیا کہ امام حسین علیہ السلام کے بارے میں دنیا میں بالعموم اور لندن میں بالخصوص منظم اور بھرپور تبلیغ اور مسلسل جد وجہد ہونا چاہئیے تاکہ انسان کے سامنےچاہے مسلم ہو یا غیر مسلم امام حسین علیہ السلام کی شخصیّت سے انسانیت کا مفہوم کو نمایاں کیا جاسکے۔

 

 

اس ملاقات میں مجلہ روضہ حسینی انگلش کے مدیر جناب حیدر منگوشی بھی موجود تھے، جنھوں نے بین الاقوامی میڈیا سینٹر کے سرگرمیوں کے بارے میں مہمان کو تفصیلات بتائی۔

تبصرے
کوڈ کی تبدیل
تبصرے فیس بک