دنیا نیوز کے کامران شاہد صاحب روضہ حسینی کے مہمان

1023 2017-05-11

 

روضہ مقدس حسینی کے بین الاقوامی میڈیا سینٹر کی دعوت پر (دنیا سیٹلایٹ چینل) کے مشہور اینکر جناب کامران شاہد اور ان کے ساتھ آئے ہوئے میڈیا وفد بروز جمعرات4 مئی 2017 کو عراق پہنچا اور عراق کے مختلف دینی، ثقافتی، سیاسی اور عام لوگوں سے ملاقات کی اور 9مئی بروز منگل کو واپس پاکستان روانہ ہوگیا۔

جمعہ 5 مئی کو نماز جمعہ جو روضہ مقدس حسینی میں علامہ شیخ عبد المہدی الکربلائی کی امامت منعقد ہوئی، شریک ہوکر وفد نے خطبہ سنا جس میں عراقی عوام کی بہبود اور صبر اور جہاد کا ذکر ہوا جس کی بدولت عراقی سر زمین سے دہشتگرد تنظیم داعش کو نکال باہر کیا گیا اور فتح مبین کو یقینی بنادیا۔

عراقی عوام کا یہ اتحاد اور ولولے کا مصدر مرجع تقلید ایۃ اللہ العظمی سید علی سیستانی کے وہ فتوی جہاد کفائی ہے جو امام حسین علیہ السلام کے حرم سے نماز جمعہ کے خطبے کے دوران شیخ عبد المہدی الکربلائی نے پڑھ کر سنایا تھا۔

 

قسط 1

تبصرے
کوڈ کی تبدیل
تبصرے فیس بک