روضہ مقدس حسینی کی جانب سے قرآن کریم کی حافظ خواتین کے لئے اعزازی جشن


 

روضہ مقدس حسینی کی جانب سے قرآن کریم کی حافظ خواتین کے لئے اعزازی جشن

روضہ مقدس حسینی کے دینی تبلیغاتی شعبے برائے خواتین کے تعلیم القرآن یونٹ نے حفظ القرآن میں پوزیشن لینے والی حافظ خواتین کو محفل کے اختتام پر سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔

اس محفل کا نام الفجر المبارک ہے اور یہ محفل روضہ مقدس حسینی میں واقع سید الاوصیاء ہال میں بروز ہفتہ 31 دسمبر 2016 کو منعقد ہوا۔

دینی تبلیغاتی شعبہ برائے خواتین کے ڈائریکٹر جناب شیخ علی المطیری محفل سے خطاب کرتے ہوئے قرآن کے فضائل پیش فرمایا اور بعد میں قرآن پاک کے 12 حافظات اور سورۃ الفجر کی حفظ اور تفسیر میں کامیاب خواتین میں تحائف پیش کیے۔

 

خواتین کے تعلیم القرآن یونٹ کی انچارج محترمہ انتصار فاضل عباس تفصیلات بتاتی ہو‏ئی کہتی ہیں کہ مقابلہ میں عراق کے مختلف علاقوں اور دیگر ملکوں سے  آئیں ہو‏ئیں کل 300 محتلف عمر کی خواتین نے حصہ لیا ان میں سے 17 شرکت گزارخواتین نے 100مارکس حاصل کیں اور 100 شرکت گذارخواتین کو 90 مارکس ملے اور آخر میں روضہ مقدس حسینی کی جانب سے کامیاب خواتین کو قدردانی کے طور پر رقوم اور سرٹیفکیٹس پیش کئے گئے ۔ 

۔ ۔ روضہ مقدس حسینی

تبصرے
کوڈ کی تبدیل
تبصرے فیس بک