ایران میں امام خمینی کے مزار پر دہشت گردانہ حملہ

942 2017-06-07

 

تہران میں واقع امام خمینی کے مزار پر حملے کا عینی شاہد بیان دیتے ہیں

رپورٹ کے مطابق امام خمینی کے مزار پر مسلح افراد کے حملے میں ایک باغبان ہلاک ہوا جبکہ اس سے قبل ایرانی پارلیمنٹ میں فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ کی ہلاکت ہوئی۔

ایرانی قاری فردی کا کہنا ہے کہ ہم جیسے ہی قرآنی محفل سے اٹھکر باہر نکلے تو چہار دہشت گردوں نے دونوں طرف سے ہم پرفائرنگ کردی اور ہم فرار ہوکر واپس حرم کے اندر آگیے ۔

کہا جاتا ہے کہ ایک حملہ آور نے خود کو اڑا لیا ہے، دھماکے میں خاتون خودکش حملہ آور کے ملوث ہونے کا خیال ظاہر کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب چند متضاد اطلاعات کے مطابق اس حملے میں خودکش حملہ آور سمیت 4 دہشت گرد ملوث تھے۔

 

ایرانی پارلیمنٹ پر فائرنگ

مزار پر حملے سے قبل فائرنگ کا پہلا واقعہ ایرانی پارلیمنٹ میں پیش آیا جہاں ایک مسلح شخص نے پارلیمنٹ کی عمارت میں داخل ہو کر گارڈز پر فائرنگ شروع کردی۔

 

آخری خبروں میں پارلیمان کی عمارت میں فائرنگ کا تبادلہ ختم ہوچکا ہے، چاروں حملہ آور سیکیورٹی کے بروقت کاروائی میں مارے گئے۔

 

 

 ایکنا نیوز

تبصرے
کوڈ کی تبدیل
تبصرے فیس بک