روضہ مقدس حسینی کی ںئی میوزیم کے ڈیزا‏ئن دیکھئیے

1871 2017-01-26

روضہ مقدس حسینی کے امام حسین میوزیم کے مطابق امام حسین علیہ السلام کے پرانے ضریح کی جالی کے لئے نئی جگہ مختص کی گئی ہے جہاں پر مجوزہ ڈیزائن کے ساتھ نمائش کے لئے نصب کی جائے گی۔

اور امید کی جا رہی ہے کہ صحن حضرت زینب علیہا السلام جوکہ ٹیلے بیبی زینب اور خیمہ گاہ کے درمیان کے  وسیع رقبے پر تعمیر کیا جا رہا ہے اور وہی پر میوزیم روضہ مقدس حسینی منتقل کی جا رہی ہے۔

میوزیم ڈائریکٹر،سید علاء ضیاء الدین نے روضہ کے رپوٹر کو بتایا "بہت سے جدید ڈیزائن میوزیم کی لئے تیار کئے گئے ہیں جس میں جگہ کی قدسیت کا خاص خیال رکھا گیا ہے."

"نئی میوزیم چار منزلہ عمارت اور 17 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر کی جائے گی."

ضیاءالدین نے کہا کہ " میوزیم کے لئے جدید ترین تکنیکی ڈیزائن کے لئے صحن حضرت زینب کے انجینئروں کے ساتھ صلاح ومشورہ کیا جارہا ہے۔

نئی جگہ کے مجوزہ ڈیزائن میں مقدس جالی کو دو منزلوں کے درمیان لگانے کی تجویز ہے جس سے ان کو زیادہ سے زیادہ زائرین دیکھ سکیں گے.

یاد رہے روضہ مقدس حسینی میں ضریح مقدس پہ لگی قدیم جالی کی جگہ حالیہ جدید جالی سنہ 2013 میں نصب کی گئی ہے۔

 

رپوٹر: صدیق الزریجاوی۔ ۔ روضہ مقدس حسینی

تبصرے
کوڈ کی تبدیل
تبصرے فیس بک