روضہ مقدّس حسینی کی جانب یتیم بچوں کے لئے نرسری کا افتتاح


 

روضہ مقدس حسینی انتظامیہ کے اسسٹنٹ جنرل سکریٹری جناب سید سعد الدین البناء نے اعلان کیا کہ عنقریب کربلا معلی کے حی الحسین ٹاون میں یتیم بچوں کے لئے نرسری کا افتتاح ہو رہا ہے۔

کربلا معلی کے ایک مخیر خاندان نے 600 میٹر مربع قیمتی مکان کا بطور عطیہ روضہ مقدس حسینی کا نام کردیا اور ان کو یتیم بچوں کے لئے نرسری کے طور پر آنے والاتعلیمی سال سے نرسری خدمات شروع کرنے کی درخواست کی۔

کم وقت میں ترتیب دیتے ہوئے روضہ مقدس حسینی یتیموں کے خاندانوں سے گذارش کرتی ہے کہ جلد از جلد اپنے بچوں کو داخلہ دلوائیں، مذکورہ نرسری میں یتیم بچوں کے لئے تعلیم، ترانسپورٹ، کھانا، کپڑے اور طبّی خدمات مفت مہیا کئے جاتے ہیں۔

یتیم بچوں کی طبی خدمات کے طور پر منظم طریقے سے بیرونی ممالک کے مختلف  رضا کار تیموں کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں دانتوں اور آنکھوں کے ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔

البناء کا کہنا ہے ضرورت کے طور پر بچوں کو زین العابدین اسپٹال منتقل کیے جاتے ہیں اور پیچیدہ حالتوں میں بیرون ملک بھی بھیجے جاتے ہیں اور ان سب کے اخراجات مرجع اعلی آقائے سیستانی کا دفتر برداشت کرتا ہے۔  

یاد رہے، سیدہ زینب (علیہا السلام) نرسری، الحسین الصغیر نرسری، لڑکوں کے لئے حضرت علی اصغر (علیہ السلام) پرائمری اور ہائی اسکول اور لڑکیوں کے لئے حضرت رقیہ (علیہا السلام)  پرائمری اور ہائی اسکول پہلے ہی روضہ مقدس حسینی کے متولی شرعی کے زیر سرپرستی میں معیاری تعلیم یتیم بچوں کے لئے مفت فراہم کر رہے ہیں۔

 

 

روضہ مقدس حسینی

تبصرے
کوڈ کی تبدیل
تبصرے فیس بک