صحابی میثم التمار کا نیا ضریح

773 2017-01-08

حضرت امام علی امیر المومنین علیہ السلام کے وفادار صحابی حضرت میثم التمار رضي اللہ عنہ کے قبر مبارک کا نیا ضریح کوفہ میں واقع ان کے مزار مبارک تک پہنچ گیا ہے۔

مزار کے انتظامیہ کے جنرل سیکریٹری جنرل شیخ خلیفہ الجوہر اس شاندار موقع پر کہتے ہیں : نیا ضریح ایران کے بورڈر سے وصول کرنے کے بعد ان کو کوفہ میں واقع حضرت میثم التمار کے مزار تک جاتے ہوئے راستے امیر المومنین امام علی علیہ السلام کے مقدس روضے پر حاضری دیکر متبرک کروایا گیا ہے۔

ضریح جناب میثم التمار پہچنے پر ایک شاندار جشن کا انعقاد کیا گيا اور اس موقع پر عتبات عالیہ کے نمائندے، عراقی شیعہ اوقاف کے نما‏ئندے اور اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کا کثیر تعداد نے شرکت کیا۔

الجوہر مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہتے ہیں کے ضریح بنانے اور تکمیل میں دو سال لگے ہیں اور اس میں سونا، چاندی اور تانبا استعمال کیا گیا ہے۔

نیا ضریح کا افتتاحی تقریب حضرت سیدہ زینب بنت امیر المومنین علیہا السلام کی ولادت با سعادت 5 جمادی الاول کا با برکت دن کے موقع پر منعقد کیا جائے گا۔  

 

 ۔۔ روضہ مقدس حسینی

تبصرے
کوڈ کی تبدیل
تبصرے فیس بک