کربلا انٹر نیشنل ائیر پورٹ بنانے کے لئے روضہ مقدس حسینی اور برطانوی کمپنی میں مفاہمتی یادداشت


آج بروز منگل 17 جنوری 2017 کو روضہ مقدس حسینی اور برطانوی کمپنی کوپر جیس اور الرضا سرمایہ کار گروپ کے درمیان (کربلاء بین الاقوامی ہوائی اڈہ) کی تعمیر اور کام شروع کرنے پر ایک یاد داشت نامے پر دستخط ہوئے۔

روضہ مقدس حسینی کی خیرات السبطین انجنئیرینگ کمپنی کے منیجر جناب انجنئیر فوزی الشاہر کے مطابق ائیر پورٹ کے تعمیراتی کام اگلے دس دن میں شروع ہونے کی امید ہے اور یہ منصوبہ 18 ماہ تک مکمل ہونے کا ہدف دیا گيا ہے۔

کوپر جیس کمپنی کا بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیرمین جناب ناہض محمد صالح نے کہا:

ہماری پوری کوشش ہوگی کہ اس ہوائی اڈے پر پہلی پرواز كى لینڈنگ دو سال کے اندر اندر ممکن ہوجائے۔

 

مزید تفصیلات دینے ہوئے کہا کہ ہوائی اڈے کی ابتدائی مراحل عبور کرچکا ہے جس کے ماسٹر پلان فرانسیسی کمپنی  ADBIنے تیار کیا، جس میں رن وے ساڑھے چار کیلومیٹرلمبا ہوگا اور یہ عراق میں کسی بھی ہوائی اڈے کا سب سے دراز رن وے ہوگا اور اس میں مسافروں کے لئے مختلف سہولتیں میسر ہونگے۔

تبصرے
کوڈ کی تبدیل
تبصرے فیس بک