یوم عرفہ


 

 

یوم عرفہ ، وہ دن ہے جس میں اللہ تعالی نے اپنے بندوں کو اپنی عبادت اور طاعت کی دعوت دی ہے اور اپنے بندوں کے لئے اپنے احسان وکرم اور جود و سخا کے دسترخوان بچھا دیئے ہیں یوم عرفہ اللہ تعالی کی پہچان، معرفت اور محبت کا مظہر ہے۔

 بعض دینی ذرائع کے مطابق یوم عرفہ کو عید کے عنوان سے بھی یاد کیا گیا ہے، مفاتیح الجنان کے مطابق یوم عرفہ اور نویں ذالحجہ بڑی اعیاد میں سے ہے اگر چہ روایات میں عید کے نام سے موسوم نہیں ہوا ہے لیکن یہ دن بھی اہم دن ہے جس میں اللہ تعالی نے اپنے بندوں کو اپنی عبادت اور طاعت کی دعوت دی ہے۔ اس دن لوگ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور جود و سخا سے بہرہ مند ہوتے ہیں ۔

عرفہ کے معنی پہچانے اور شناخت کے ہیں اس دن لوگ اپنے حقیقی معبود اور خالق کی طرف رجوع کرتے ہیں اس کی عبادت و بندگی کرتے ہیں اس سے مدد اور نصرت طلب کرتے ہیں ۔ آج کے اعمال میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی زيارت اہم ہے اور خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو آج کربلائے معلی میں اپنے مولا و آقا حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ پرحاضر ہو کر اپنے معبود برحق سے راز و نیاز کرے۔

آج کے دن کی دعاؤں میں یوم عرفہ میدان عرفات میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی دعا معروف ہے جو عبد و معبود کے درمیان گہرے  رابطہ کا مظہر ہےجو اللہ تعالی کی پہچان اور شناخت کا مظہر ہے۔ میدان عرفات میں مومنین ومومنات حجاج کرام، حضرت امام حسین علیہ السلام کی دعائے عرفہ کی تلاوت کے ذریعہ  اللہ تعالی کا قرب حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

دعائے عرفہ کی تلاوت میدان عرفات اور کربلائے معلّی میں متعلقین، عزیز واقارب اور پورے عالم اسلام کے لئے دعا کی جاتی ہے ۔ اور مؤمنین اس دعا کے ذریعہ اپنے گناہوں کی بخشش اور قرب خدا حاصل کرنے کی دعا کرتے ہیں۔

 

 

 

التعليقات
تغيير الرمز
تعليقات فيسبوك