روضہ مقدس حسینی کے متولّی علامہ شیخ عبد المہدی الکربلائی نے اپنے دفتر واقع حرم مقدس حضرت امام حسین علیہ السلام میں ادارہ منہاج الحسین پاکستان کا سربراہ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے علامہ شیخ حسن رضا غدیری اور شیخ ھاشم رضا غدیری سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا۔
پاکستان اور دیگر ملکوں میں عراق کے معاشرتی، مذہبی ہم آہنگی اور مرجعیت کے پدرانہ ذمہ داریوں کو سمجھنے میں با اثر وفود کا تبادلہ پروگرام اور مجلہ ننّھا حسینی کے نتائج کو حوصلہ افزا قرار دیا گیا جس سے حالات کو صحیح سمجھنے میں کافی حد تک مددگار ثابت ہوئیں اور مستقبل میں ان کو مزید تقویت دینے پر زور دیا گیا۔
شیخ الکربلائی نے وفود کےتشکیل دینے میں ڈاکٹر محمد حسین اکبر کے تعاون کو سراہتے ہوئے ان کے لئے اور علامہ شیخ حسن رضا غدیری کے لئے نیک تمنائیں کی ہیں۔