امام علی نقی(ع) اور امام حسن عسکری(ع) کی قبر اقدس کی نئی ضریح کی تنصیب


آج بروز پیر26رجب 1438هـ (24اپریل 2017ء) کو روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کی نئی ضریح کا تنصیب مکمل ہوا اور عام زائرین کے لئے کھول دی گئی۔

 

مرجع اعلی تشیع سید علی السیستانی (مد ظلّہ) کے خاص توجہ اور ان کے وکیل علامہ سید جواد شہرستانی کے زیر نگرانی میں یہ ضریح پايہ تکمیل تک پہنچی اور اس کے بنانے میں چار سال کا عرصہ صرف ہوا۔ اس ضریح کو بنانے کے لیے میانمار سے لائی کئی گیارہ ٹن طویل العمری عمارتی لکڑی، ساڑھے چار ٹن چاندی، ستر کلو سونا اور تین ٹن تانبا استعمال کیا گیا۔ اس کے علاوہ ضریح میں موجود قبروں پر نشان قبر کے طور پر لکڑی کے پانچ صندوق بھی بنا کر رکھے گئے ہیں اور ان پر اسلامی فن تعمیر کی خطاطی اور نقش کاری استعمال کی گئی ہے۔

 

 

واضح رہے دشمنان اہل بیت کے بنائے ہوئے دہشت گردوں نے روضہ مبارک امام علی نقی الہادی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کو بم دھماکوں سے شہید کر دیا تھا جس کے نتیجہ میں ضریح بھی تباہ ہو گئی تھی، مگر اللہ کا وعدہ ہے کہ ان کا نور تمام ہوکر رہے گا۔

Comments
Try another code?
Facebook Comments