نجف اشرف میں المومنین (ع) کے ایّام  شہادت  منانےکی تیاریاں جاری


 

 

حرم امیر المومنین (ع) میں قائم مواکب کی تنظیم نے حرم امام حسین(ع) کی مواکب کی تنظیم کے نمائندوں کا استقبال کیا اورایّام شہادت امیر المومنین(ع) منانے کے حوالے سے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا

اس موقع پر شیخ ابراہیم بدیری نے حرم کی میڈیا ٹیم کو بتایا کہ یہ ملاقات حرم امیر المومنین (ع) کے جنرل سیکٹری کی ہدایت پر کی گئی اور اس کا مقصد یوم شہادت امیر المومنین (ع)  منانے کی تیاریوں کو بہترین انداز سے ترتیب دینا تھا،

انہوں نے مزید بتایا کہ پچاس سے زائد مواکب کے نمائندوں سے گفت گو ہوئی اور زائرین کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نےیہ بھی بتایا کہ اس عظیم دن کی مناسبت سے خصوصی بینرز بھی تیار کئے گئے ہیں جنہیں نمایاں مقامات پر آویزاں کردئے گئے ہیں۔

ایام شہادت مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام ہر  ماہ رمضان المبارک کے 19، 20 اور 21 تاریخ کو منائے جاتے ہیں۔

 

حرم مقدس علوی۔نجف

تبصرے
کوڈ کی تبدیل
تبصرے فیس بک