امریکی ریاست کیلفورنیا کے شہر«سانٹا کلاریٹا» میں «اسلام سے تعصب» نشست منعقد کی گئی


 

 

 خبررساں ادارے « signalscv» کے مطابق اس نشست میں میر کے علاوہ سینکڑوں امریکائی باشندے شریک ہوئے جبکہ «اسلام سے تعصب» نشست کے انعقاد میں بھی مختلف اداروں نے تعاون کیا تھا۔

اس نشست میں «سانٹا کلاریٹا» کے حکام نے اسلام سے تعصب کے حوالے سے اظھار خیال میں کہا کہ یہ اس وقت پورے امریکہ کا مسلہ بنا ہوا ہے ۔

«سانٹا کلاریٹا»شہر کے مسلمان عالم دین «معجوب العربی» نے کہا کہ ہم تمام اقوام کے درمیان ہم آہنگی چاہتے ہیں تاکہ یہ واضح کرسکے کہ اسلام کا دہشت گردی سے کوئی واسطہ نہیں اور ہمت افزائی دیتے ہوئے کہا کہ ان نشستوں سے تعلقات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

«سانٹا کلاریٹا» کے میر «کیمرون اسمیت» نے اس نشست کے انعقاد کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ یہاں کے مسلمان امن و سکون سے بسر کریں اور کسی کو حق نہیں کہ بلا وجہ اسلام کو دہشت گردی سے منسلک کریں۔

انکا کہنا تھا کہ مسلمانوں اور دہشت گردوں کے افکار اور خیالات میں واضح فرق موجود ہے ۔

 

ایکنا نیوز

 

 

تبصرے
کوڈ کی تبدیل
تبصرے فیس بک