روضہ مقدس حسینی کے دار القرآن الکریم اور البصائر قرآن فاونڈیشن کے تعاون سے پہلا حفظ القرآن فورم منعقد ہوا جس میں عراق کے مختلف صوبوں سے 250 سے زائد خواتین نے حصہ لیا۔
افتتاحی تقریب امام حسین علیہ السلام کے مدینۃ الزائرین میں منعقد کیا گیا، آغاز قرآن کی آیات کی تلاوت سے ہوا، بعد ازاں تلاوت قرآن کے ماہر معلمہ امید العیدانی حاضرات کو خیر مقدم کیا اور قرآن پاک کی تعلیم دینے کے حوالے سے عراق میں اپنی نوعیت کا سب سے پہلا اس فورم میں تمام شرکت گزار خواتین کو خوش آمدید کہا۔
انچارج حافظہ فاطمہ حسن منصوری نے اپنی تقریر میں فورم کے اغراض ومقاصد بیان کیا:
"اس طرح کے فورمز کے انعقاد سے ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ تجربات کا تبادلہ، ہمارے پڑھنا کی صلاحیتوں کی ترقی اور نئی نسلوں کی صحیح تربیت دینے میں مدد ملے گی" اور پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) کی روایت کا حوالہ دیا : "تم میں سب سے افضل وہ ہے جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے "۔
فورم کی سرگرمیوں معروف قرآن کے اساتذہ فن قرآت ، اور قرآن سیشنز سے خطابات شامل ہیں۔
دار القرآن سنٹر میں منعقدہ یہ فورم 10 فروری تک پانچ دن کے لئے جاری رہے گا.
۔ ۔ رپورٹر : محمد رحمن المسعودي۔ ۔ روضہ مقدس حسینی۔۔