حرم امیر المومنین (ع) میں خون کا عطیہ


 

 

حرم امیر المومنین(ع) مختلف اداروں اور تنظیموں کے تعاون سے حرم علوی (ع) اور نجف میں وزارت صحت کے ساتھ تعاون سے خون کے عطیہ جمع کرنے میں مصروف ہے۔

یہ عطیہ شدہ خون کی بوتلیں مختلف ہسپتالوں ،فوج اور دیگر ضرورت مندوں کو دیا جائے گا۔

اس کے متعلق تفصیل بتاتے ہوئے وزارت صحت نجف کے ڈائریکٹر صباح حسن نے بتایا کہ یہ مسلسل تیسرا سال ہے جب حرم علوی (ع) کے تعاون سے خون کے عطیات جمع کئے جا رہے ہیں ،مزید انہوں نے بتایا کہ ان عطیہ شدہ بوتلوں میں سے اکثر حشد شعبی(رضاکار فوج) کے ہسپتالوں کو پہنچائی جائے گی،جبکہ باقی مختلف ہسپتالوں اور زچہ بچہ مراکز کو فراہم کیا جائے گا۔

عوام کی جانب سے اس کیمپین کا شاندار استقبال کیا جا رہا ہے۔

 

حرم مطہر علوی۔ نجف اشرف

 

 

تبصرے
کوڈ کی تبدیل
تبصرے فیس بک
تازہ ترین اضافے