دنیا نیوز کے کامران شاہد صاحب روضہ حسینی کے مہمان ( سامراء مقدسہ کی زیارت)

2146 2017-05-15

 ( سامراء مقدسہ کی زیارت)

ہفتہ کے دن سامراء مقدسہ کی زیارت پہ نکل پڑے جہاں تو ایک طرف تو امامین عسکرین کے روضہ مبارک ہے اور امام زمانہ مہدی عجل اللہ فرجہ کا گھر اور تبرکات ہیں تو دوسری جانب داعش کے خلاف لڑنے کا میدان بھی رہا ہے جو حقیقت جاننے کے لئے ایک ٹھوس ثبوت کے طور پر موجود ہے۔

دنیا ٹی وی کے کامران شاہد اور ان کے مراہ آئے صاحبان کو لیکر جب ہم سامراء پہنچے تو وہاں کے انتظامیہ نے اچھا استقبال کیا اور وفد کو کھلی اجازت تھی کہ جہاں چاہے ریکورڈنگ کرے اور عام زائرین سے سوالات پوچھے، اور ضریح مقدس کی زیارت کی گئی اور سرداب غیبت کی زیارت ہوئی جو  امام عسکری کا گھر میں ہے جوکہ ورثے میں امام مہدی علیہ السلام کا گھر ہوا۔

  جو لوگ عراق میں رہے ہیں وہ تو بخوبی جانتے کہ گرمی کی شدت سے بچنے کے لوگ دوپہر کے وقت اپنے گھروں کے نچھلی منزل تہخانہ(سرداب) میں آرام کے لئے جاتے تھے اور اب بھی بعض شہروں میں یہ عادت موجود ہے اور اس عادت میں کمی کی وجہ بجلی کے متبادل ذریعہ ہے جس سے زندگی آسان ہوگئی، اسی بناپر امام امام عسکری علیہ السلام یعنی امام مہدی کے گھر میں بھی سرداب ہے اور وہی پر امام مہدی عجل اللہ فرجہ عبادت میں مصروف تھے جب بنی عباس کے سپاہی ان کو گرفتار کرنے آئے مگر مشیئت الہی کہ ان کے سامنے امام غائب ہوئے اور یہی وجہ ہے اس سرداب کو سرداب غیبت کہا جاتا ہے۔

آخر میں ہم سب امامین عسکریین اور امام مہدی علیہم السلام کے دسترخواں پہ بیٹھ کر اماموں کا لنگر کھائے، اور یہ دسترخواں ہر روز مہیا کیا جاتا ہے اور اس پر سب لوگوں کے لئے مفت کھانا تقسیم کیا جاتا ہے۔  

 

 

قسط 2  

تبصرے
کوڈ کی تبدیل
تبصرے فیس بک