جاپانی وزیر اعظم کی جانب سے مسلمان سفارت کاروں کے اعزاز میں افطاری کا اہتمام


 

جاپان کے وزیر اعظم کی جانب سے ٹوکیو میں اٹھتیس ممالک کے سفارت کاروں کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا

خبر رساں ادارے «japantoday» کے مطابق جاپان کے وزیراعظم «شینزو آبه» نے افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا : اسلامی تعلیمات اور جاپانی ثقافت میں بہت ہم آہنگی پائی جاتی ہے ۔

 

جاپانی وزیراعظم کے دفتر میں منقدہ افطار پارٹی میں اکثر اسلامی ممالک کے سفارت کار شریک تھے۔

 

قابل ذکر ہے کہ سال ۲۰۰۵ سے سابق جاپانی وزیراعظم «جونی چیرو کوایزومی» سے مسلمان سفارت کاروں کو افطار پر بلانے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا اور اس وقت سے ہر سال رمضان المبارک کے موقع پر یہ پروگرام منعقد کیا جاتا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ اس وقت جاپان میں ایک لاکھ کے لگ بھگ مسلمان آباد ہیں۔

 

جاپان میں اسلامی انجمن کے سربراہ «زکریا زیاد» کے مطابق جاپان میں تمام مسلمان مکمل آزادی سے مذہبی رسومات بجا لاتے ہیں اور روزانہ تقریبا دس افراد اسلام قبول کرلیتے ہیں ۔

 

ایکنا نیوز

 

 

تبصرے
کوڈ کی تبدیل
تبصرے فیس بک