روضہ حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے 2016ء میں سیکورٹی فورسز اور شھداء کے لواحقین کی امداد کا اعداد و شمار..


روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دینی امور کے سیکشن نے 2016ء کے دوران داعش کے خلاف برسرِ پیکار سیکورٹی فورسز، حشد شعبی اور شھداء کے لواحقین کی امداد کے لیے (1,323,568,000) عراقی دینار (1291018امریکی ڈالر) صرف کیے کہ جس میں سے ایک بڑا حصہ جنگ کے دوران زخمی ہونے والے جوانوں اور شھداء کے لواحقین کو دیا گیا۔ اس کے علاوہ اس رقم کا بعض حصہ جنگ میں مصروف جوانوں کی لوجسٹیک امداد پہ بھی خرچ کیا گیا۔

 

واضح رہے کہ یہ تمام پیسے ان عطیات پر مشتمل تھے کہ جو لوگوں نے مذکورہ سیکشن کو سیکورٹی فورسز حشد شعبی زخمیوں اور شھداء کے لواحقین کے لیے دیے تھے۔

 

 

منجانب: روضہ حضرت عباس علیہ السلام۔ ۔

تبصرے
کوڈ کی تبدیل
تبصرے فیس بک