یہ مرکز قرآنی کی خدمت کو ترقی دینے کی کوششوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کے افتتاح کے ساتھ ہی مرکز نے کام کرنے شروع کردیا۔
افتتاحی تقریب میں ایران کے قاری حامد شکرنجاد، روضہ مقدس حسینی کے مؤذن قاری اسامہ کربلائی اور روضہ مقدس کاظمین کے قاری سید عبدالکریم قاسم سمیت ممتاز قرآن قاریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی.
اس کے علاوہ بغداد میں موجودہ قرآنی ادارے اور دیگر عراقی شہروں سے ایک بڑی تعداد میں مہمان آیے ہوئے تھے جس میں قرآنی دفاتر کے مدیران، مقامی حکام اور قبائلی سردار بھی اس تقریب میں موجود تھے.
روضہ مقدس حسینی کے دار القرآن سینٹر کی جانب سے عراق میں شاخوں کی موجودگی کے ساتھ ساتھ ایران، انڈونیشیا، لبنان اور دیگر ممالک میں بھی مراکز موجود ہیں جس میں قرآن مجید کی تعلیمات اور اسلامی اقدار کو فروغ دینے کے مقصد سے مختلف پروگراموں اور سرگرمیوں کا بدستور انعقاد ہوتا ہے۔