عتبہ حسینیہ کے الحوراء سینٹر جو شہداء اور ان کے لواحقین کے امور کی پیروی کرتا ہے، ان کے ہاں موجود یتیموں سے متعلق دستاویزات کو مطالعہ کرتے ہوئے زیارت پہ آنے والی ایک پاکستانی خاتون نے اپنے ہی زیور کو حشد الشعبی افواج کے شہداء کے یتیموں کے لئے عطیہ کردیا۔
پاکستانی خاتون خوشی کے اظہار کرتے ہوئے کہتی ہے " ان بہادر لوگوں کے لئے جنھوں نے مقامات مقدسہ کی حفاظت اور سربلندی اور دنیا کے متعدد ملکوں سے آنے والے زائرین کے لئے پر سکون اور امن و امان ماحول کو بر قرار رکھنے کے لئے اپنے جانوں کی قربانی دی ہیں ان کو شکریہ اور سلام کہتی اور ان کے یتیموں کے لئے اپنے اس قلیل عطیہ کو پیش کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتی ہوں۔"۔