آسمان کو چھوتی ہوئی شریفہ بنت الحسن کی طلائی گنبد

4485 2017-02-25

آنے والے سیاحوں کے لئے عراق میں بہت سے مقدس، قدیمی اور تاریخی جگہوں کا مشاہدہ کرنے کو ملتے ہیں۔

 

آثار قدیمہ کے شہر بابل کےابو غرق کے علاقے میں حضرت شریفہ بنت الحسن کے نام سے مشہور مزار واقع ہے. مورخین کا کہنا ہے کہ یہ خاتون کربلا میں  روز عاشورا کے واقعہ کے بعد شہید ہوئی تھیں.

 

سیدہ شریفہ مزار مینیجمنٹ کے سیکرٹری جنرل جناب احمد حسن محمد بات چیت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ دستاویزات کے مطابق، مزار کی موجودہ عمارت کی تاریخ 200 سال پرانی ہے۔

تاہم، انہوں نے کہا کہ 'تاریخی ریکارڈ میں ہماری تلاش کے باوجود،جناب شریفہ کے اصلی نام کی توثیق نہیں کرسکے اور شریفہ صفتی نام ہے جو ان کو دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم نے مزار کے بارے میں دو دستاویزات دریافت کئے ہیں، پہلا مورخ شیخ محمد حیدر، جو ایک ہوائی سروے کے نقشہ کے مطابق مزار کے اصلی جگہ ثابت  کیا ہے. دوسری دستاویز موطر الحسینی نامی ایک ماہر انساب سے وابستہ ہے جس میں تصدیق ہوتی ہے کہ وہ  واقعۃ الطف (واقعہ کربلا) کی لڑائی کے بعد شہید کردی گئی تھیں، مزار کے مقام اور ان کی شہادت کی تاریخ تو ہے مگر اصلی نام کا ذکر نہیں ہے. 'انہوں نے کہا کہ دیگر دستاویزات بھی ملے ہیں لیکن پہلے دو دستاویزات پر بنیادی طور پر انحصار کیا گیا ہے.

 

دن بدن زائرین کرام کی بڑھتی ہوئی تعداد کے بارے میں، جناب احمد نے کہا ہے کہ زوّار کرام کی تعداد میں 2007 کے بعد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور اس کی ظاہری وجہ میڈیا کا حقیقی کردار ہے جس کے ذریعے سے مزار اور ان سے وابستہ ضروری خدمات پر روشنی ڈالی گئی ہے، مزار کے بڑھتے ہوئے زئرین کی تعداد کے لئے انتظامات اور ضروری خدمات کو توسیع دینے کی اشد ضرورت ہے جس میں پکی سڑکیں اور ان سے ملحقہ سہولتیں شامل ہیں تاکہ اندرونی اور بیرونی ملک سے آنے والے ہزاروں زائرین کی صحیح خدمت کی جاسکے۔

 

مستقبل کے منصوبے

اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر  لازم علی عابد کے مطابق زائرین کرام کی تعداد روزانہ80 ہزار تک پہنچ رہے ہیں اور اس بڑھتی ہوئی تعداد کو ایڈجسٹ کرنےکے لئے  کئی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے  مزار کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں روضہ حسینی میگزین کو بتایا کہ:

 

- پرانی عمارت کو گرانا اور اس کی جگہ پر وسیع اور بڑی عمارت تعمیر کرنا، اور اس محنت طلب ہدف کے لئے رقم فراہم کرنا۔

- مزار کے ارد گرد  زمین کے حصول اور اس کے لئے رقوم کی فراہمی۔

- ملازمین کی تعداد میں اضافہ۔

- دنیا بھر سے آنے والے غیر ملکی زائرین کرام کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے مزار کی حکومت کی طرف سے فراہم کی ہوئی سکیورٹی میں اضافہ کرنا ہے جو سیاحت کے لئے اہم ہے۔

 

 

رپورٹر: سلام الطائی۔ روضہ مقدس حسینی

تبصرے
کوڈ کی تبدیل
تبصرے فیس بک