عتبہ عبّاسیہ کے دینی و قرآنی کورس میں 16 ہزار طلاب کی شرکت


 

 

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے ہر سال کی طرح امسال بھی چھٹیوں میں دینی معلومات اور قرآن فہمی پر مشتمل کورس کروایا گیا کہ جس میں 16 ہزار سے زیادہ طلاب نے شرکت کی۔

 

قرآن انسٹی ٹیوٹ کے مختلف مراکز میں اس کورس کی کلاسیں منعقد ہوئیں اور طلاب کو مراکز میں لانے اور گھر چھوڑنے کے لیے روضہ مبارک نے فری ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا۔

 

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے گرمیوں کی چھٹیوں میں سکولوں کے طلاب کے لیے اسلامی معلومات اور قرآن فہمی کا شارٹ کورس مکمل ہونے کے بعد آج18 ذو القعدة 1438 هـ بمطابق 11 اگست 2017ء کواس کورس کے حوالے سے اختتامی تقریب منعقد ہوئی کہ جس میں کورس میں شامل طلاب اور بہت سی علمی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

 

 

الکفیل نیٹ ورک۔

تبصرے
کوڈ کی تبدیل
تبصرے فیس بک