پیر 26 جون 2017، کربلا کے بین الحرمین کے مبارک میدان میں عقیدت واحترام اور جوش وخروش کے ساتھ نماز عید فطر علامہ سید مرتضی قزوینی کی امامت میں ادا کی گئی۔
نماز میں مومنین ومومنات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اور اہل ایمان کے لئے بالخصوص ان مجاہدین کی مکمل کامیابی کے لئے دعا کی جو داعش کے خلاف تاریخ ساز جنگ لڑ رہے ہیں جن کی بدولت عراقی اور دیگر ممالک کے عوام سکھ کی سانس لے رہے ہیں۔