روضہ مقدس حسینی کے باب الشہداء کےقریب سرداب کا 50٪ کام مکمل


 

روضہ مقدس حسینی کے ٹکنیکل اور انجینئیرنگ پروجیکٹس سیکشن کے مطابق شہداء سرداب بنانے کے کام میں 50٪ کام مکمل ہوچکا ہے۔

یہ پروجیکٹ بہت اہمیت کے حامل ہے جس کے مکمل ہونے کی صورت میں زائرین کرام کی بڑی تعداد اس سے استفادہ کرسکیں گے اور روضہ مقدس امام حسین علیہ السلام کے احاطے میں رش کم کرنے میں مدد ملی گی۔

یہ سرداب باب الشہداء سے باب الرجاء تک کے ایریا میں کام ہو رہا ہے، انجینئر محمد حسن کاظم صاحب جو اس سیکشن کے انچارج ہیں بتایا کہ کام 50٪ فیصد مکمل ہوچکا ہےاور اس پروجیکٹ کے سارے کام عراقیوں کے ہاتھ ہو رہا ہے، اور یہ سرداب باب القبلہ کے سرداب سے منسلک ہوجائے گا جو الیکٹرک سیڑھیاں، سینٹرل ائیرکنڈیشن اور بہترین لائٹنگ سسٹم سے آراستہ ہوگا۔

اس حصے میں کام گذشتہ دسمبر سے شروع ہوا تھا اور اس سال کے آخر تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

 

 

رپورٹر: صدیق الزریجاوی ۔ روضہ مقدس حسینی۔

تبصرے
کوڈ کی تبدیل
تبصرے فیس بک