عراق میں برازیل کے سفیر: روضہ امام علی علیہ السلام تمام اقوام اور ادیان کو اکھٹےکرنے کے لئے ایک بہترین مرکز ہے


 

 

 

عراق میں تعیّنات برازیل کے سفیر میگل ڈی میگل ہیز آج امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی زیارت سے مشرّف ہوئے، کسی بھی جنوبی امریکہ ملکوں کے عراق میں معين سفیروں کی روضہ مقدس امیر مومنین علیہ السلام کی یہ پہلی زیارت ہے۔

روضہ سے متعلق تاریخی اور آثار قدیمہ کا جائزہ لینے کے بعد برازیلی سفیر بہت متاثر ہوئے اور روضہ مقدس کے تعمیراتی منصوبوں کو سراہا اور زائرین کی خدمت  کرنے پر حرم کے خدّام کا رویے سے خوش ہوئے، اور سب کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

برازیلی سفیر نے روضہ اشرف امام علی علیہ السلام کو تمام ملّتوں اور ادیان کے اتحاد کے لئے ایک بہترین ملاقاتی مرکز قرار دیا۔

تبصرے
کوڈ کی تبدیل
تبصرے فیس بک