بدھ 12 جولائی 2017 کو ایک تقریب میں شہداء کے لواحقین کی موجودگی میں موصل کی آزادی کی خوشی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
اس سلسلے میں الحوراء سینٹر کے انچارچ سید سعد الدین البناء نے کہا : الحوراء زینب (علیہا السلام) سینٹر موصل کی آزادی کو شہداء سے منسوب کرتے ہوئے سمجھتا ہے کہ خوشی تب ہوگی جب شہداء اور ان کے متعلقین کی عزت اور حوصلہ آفزائی ہوں، کیونکہ شہدا نے اپنے خون سے موصل کو آزاد کیا، اور ان کے اہل خانہ ان کے برابر کے شریک ہیں جنھوں نے اپنے فرزندوں، شوہروں، بھائیوں اور پدروں کو وطن اور مقدسات کے خاطر محاذ پر جانے کی اجازت دی۔
دوسری جانب سے کربلا سے تعلق رکھنے والے شہید انور عامر کی والدہ شہداء کے خاندانوں کی نمائندگی کرتی ہوئی عتبہ مقدسہ حسینیہ کو شکریہ ادا کیا جنھوں نے دعوت دی اور ہمارے ساتھ اس تقریب میں شریک ہوکر ملک ومقدسات کے دفاع کرتے شہداء کرام کو خراج تحسین پیش کیا۔
رپورٹر: عماد بعّو