عراقی سکیورٹی فورسزکے انسداد دہشت گردی ایجنسی کے کمانڈر امام حسین (علیہ السلام) کو شکریہ کہنے کے لئے کربلا آمد

2832 2017-08-06

 

عراقی سکیورٹی فورسزکے انسداد دہشت گردی ایجنسی کے کمانڈر فرسٹ لیفٹیننٹ جنرل عبد الوہاب الساعدی شکرانہ کے طور پر امام حسین علیہ السلام کی زیارت سے مشرّف ہوئے اور بعد ازاں حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت مکمل کرنے کے بعد کہنے لگے : میری اور میرے ساتھیوں کی یہ زیارت اللہ تعالی اور ان کے چنندہ امام حسین علیہ السلام کے لئے شکرانہ کے طور پر ادا کی ہیں، کہ جس کے بتائے ہوئے اصولوں پر چل کر یہ بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔

انسداد دہشت گردی ایجنسی کے کمانڈر نے مزید کہا: دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جنگوں میں ہمارے افواج کے راسخ العقیدہ ایمان کے بغیر اتنی بڑی کامیاباں حاصل کرنا نا ممکن تھا۔

تلعفر اور باقی ماندہ چند علاقوں کی آزادی کرانے کا آغاز کا وقت طے ہوچکا ہے مگر ان کو بیان کرنا ابھی درست نہیں، الساعدی۔

حشد الشعبی کے بارے جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں : حشد الشعبی کو نینوی صوبے کا سب سے مشکل آپریشن سونپا گیا جو بخوبی مکمل کیا ، اور اسی طرح بڑی جنگوں میں ان کا کردار کا پرلہ بھاری رہا جوکہ باقی افواج کے لئے کافی مددگار ثابت ہوا۔

یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی فورسز کے الساعدی کی قیادت میں عراق کے مختلف شہروں کی آزادی کی جنگیں لڑی گئیں جس میں تکریت، فلوجہ اور آخر میں موصل شہر آزاد ہوا اور زبر دست کامیابیوں اور جان نثاری کی وجہ سے کمانڈر عبد الوہاب الساعدی شہرہ آفاق بن گئے۔

 

 

 

تبصرے
کوڈ کی تبدیل
تبصرے فیس بک