روضہ مقدّس حضرت عباس کے صحن کے لئے نئی چھت کا افتتاح

2709 2017-03-21

 

 

رسول اللہ  صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بیٹی بیبی فاطمہ علیہا السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر بروز ہفتہ 18 مارچ 2017 میں ایک باوقار تقریب کے ساتھ روضہ حضرت عباس علیہ السلام کے شرعی متولّی نے  روضے کے لئے نئی چھت کا  افتتاح کیا۔

 

افتتاحی تقریب میں روضہ کا باب قبلہ دروازے کے سامنے منعقد کیا گیا اور دیوان وقف الشیعی کے صدر سمیت عراق کے نامور دینی، سیاسی ،سماجی اور علمی شخصیات نے شرکت کی اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کی حاضری دیکھنے میں آئی۔

 

روضے کے متولّی علامہ سید احمد الصافی نے اپنی افتتاحی تقریر میں حضرت بیبی فاطمہ علیہا السلام کی عصمت مندانہ اور بے مثال سوانح عمری پر روشنی ڈالی اور ان سے بھرپور استفادہ کرنے پر زور دیا۔ اور روضہ کی تعمیراتی کاموں کے تفصیلات دیتے ہوئے علامہ صافی نے بتایا کہ 13 سال کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے تعمیراتی و ترقیاتی منصوبوں پر ایک بلین ڈالر خرچ کیے ہیں اور 150 سے زیادہ بڑے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔

 

روضہ مقدس حسینی

 

 

 

 

 

 

تبصرے
کوڈ کی تبدیل
تبصرے فیس بک