روضہ مقدس کاظمین میں امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت پر پرسہ دینے والوں کی تعداد 60 لاکھ سے تجاوز


 

 

روضہ مقدس کاظمین کے انتظامیہ کے مطابق آج اتوار 25 رجب 1438 ہجری بمطابق 23 اپریل 2017 کو امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر روضہ مقدس کاظمین میں عزاداران امام مظلوم کی تعداد 60 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، یہ بات روضہ مقدس کاظمین کے جنرل سیکرٹری جناب جمال الدباغ نے ایک پریس کانفرنس میں کہی۔

 

ادھر سے عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان جنرل انجینئر سامی السودانی کے مطابق ‏‏امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت پر عزاداری میں شرکت کرنے کے لئے غیر ملکی زائرین کے تعداد 30 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

 

یاد رہے کہ دفاعی جنگ کی مصروفیت کے باوجود یہ عشق اور ولایت ا‌فروز عزاداری دستے عراق کے مختلف شہروں سے جانوں کی بازی لگاتے ہوئے بے خوف ہوکر امام مظلوم موسی بن جعفر کاظم کو تجدید بیعت کے لئے آتے ہیں۔

 

 

 

تبصرے
کوڈ کی تبدیل
تبصرے فیس بک